مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی
حجاج کرام سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عید الاضحیٰ کی نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔
نماز کی ادائیگی کے بعد فضا عید کی تکبیرات کے ورد اور اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی، عید الضحیٰ کی نماز کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں لاکھوں عازمین حج اور مقامی افراد شریک ہوئے۔
سعودی عرب میں عید الضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع کے موقع پر حرم شریف کے شیخ الحدیث عبدالرحمان السدیس نے عید کی نماز کا خطبہ دیا۔
حجاج کرام سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے اور قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔
اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔