بابر اعظم کے نام کھلا خط
اپنے قدم زمین پر رکھتے ہوئے صرف بیٹنگ پر توجہ دیں، پھر دیکھیں اتنے ریکارڈز توڑیں گے کہ لوگ شمار نہیں کر پائیں گے
ڈیئر بابر، امید ہے آپ امریکا کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے،یقینی طور پر ٹیم کے ورلڈکپ میں پہلے ہی راؤنڈ سے اخراج پر آپ کو بہت دکھ ہوا ہو گا کیونکہ آپ تو کپتان ہیں، البتہ اب کچھ ہو نہیں سکتا۔
اگر اتوار کو آئرلینڈ کیخلاف میچ ہو تو اسے جیت کر کم از کم ہم وطنوں کے کچھ تو آنسو پونچھ دیں، ہر پاکستانی کی طرح میں بھی آپ کی بیٹنگ کا مداح ہوں لیکن معذرت کے ساتھ بطور کپتان آپ نے کبھی متاثر نہیں کیا، میں نے سنا تھا کپتان نیچرل ہوتے ہیں بنائے نہیں جاتے، اب یہ بات دیکھ بھی لی، ایک بات کہوں بْرا تو نہیں مانیں گے،ویسے آپ کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ذرا سی بات کر دیں تو فینز ناراض ہو جاتے ہیں، انھوں نے آپ کو کرکٹ کا عمران خان (سیاسی ) بنا دیا ہے۔
کوئی سوشل میڈیا پر جس طرح خان صاحب کے خلاف بات کرے تو اس کی خیر نہیں ہوتی ویسے ہی بابر اعظم کے بارے میں منفی بات کرنا خود کو ٹرولز کے سامنے پیش کرنے سے کم نہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ کی مینجمنٹ ٹیم نے سوشل میڈیا پر ''پیڈ سروسز'' حاصل کی ہوئی ہیں البتہ میں اس سے متفق نہیں، بھلا بابر اعظم کے جیسے کھلاڑی کو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر نام بنانے کی کیا ضرورت ہے، وہ تو ویسے ہی لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے۔
بابر آپ دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ کیا ورلڈکپ میں اتنی ناقص کارکردگی کے بعد آئندہ پھر سے قیادت کے اہل ہیں؟ آپ ویراٹ کوہلی کی مثال لیں قیادت چھوڑنے کے بعد ان کی بیٹنگ میں کتنا نکھار آ گیا، آپ بھی دباؤ سے آزاد ہو کر کھیلیں گے تو کارکردگی مزید بہتر ہو گی، ہر روز خبر آتی ہے کہ بابر نے فلاں ریکارڈ توڑ دیا یا بابر اس ریکارڈ میں کوہلی سے آگے نکل گئے لیکن سچ بتائیں کیا اس سے آپ کو دلی سکون ملتا ہے؟
اگر کوئی ریکارڈ توڑے بغیر ایسی خبریں آئیں کہ بابر نے پاکستان کو فلاں میچ جتوا دیا یا بابر نے ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنوا دیا تو کتنا اچھا لگے گا، یقینی طور پر آپ جان بوجھ کر سلو نہیں کھیلتے ہوں گے لیکن اب کرکٹ تبدیل ہو گئی ہے، خود کو اس کے لحاظ سے ڈھالنا ہوگا، ضروری نہیں کہ ہر میچ میں سنچری یا ففٹی بنائیں ، مختصر اننگز میں بھی کلاس نظر آنی چاہیے، شاید قیادت کی وجہ سے آپ محتاط ہو گئے کہ بقیہ بیٹنگ لائن کا بھروسہ نہیں میں جتنی دیر تک کریز پر رہوں اچھا ہوگا، اس سوچ سے فائدے کے بجائے الٹا آپ کو نقصان ہی ہوا ہے۔
کیا یہ اچھا نہیں کہ آئرلینڈ کیخلاف میچ کے بعد آپ پی سی بی سے خود کہیں کہ میں قیادت جاری رکھنا نہیں چاہتا کیونکہ یہ اچھا نہیں لگے گا کہ آپ کو برطرف کیا جائے، ابھی یہ خبریں دیکھیں کہ آپ کو ٹیسٹ میں کپتانی نہیں دی جائے گی، وہ تو پہلے بھی آپ کے پاس نہیں تھی شان مسعود کو ہٹانے کا تو کبھی اعلان نہیں ہوا، شاید ایسی باتیں کر کے عوامی غصہ کم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو جب سے کوہلی کے ساتھ ملایا جانے لگا بْرا نہ مانیے گا کرکٹ کی زبان میں آپ کے کالر کھڑے ہو گئے۔
میڈیا کو تو آپ کبھی کچھ نہیں سمجھتے تھے سابق کرکٹرز کو بھی لفٹ کرانا چھوڑ دی، جب کسی سے بات ہوئی وہ یہی کہتا کہ بابر اپنے آپ کو عقل کل سمجھتا ہے کبھی ہم سے مشورہ نہیں لیتا، اسی طرح وہ فینز جو آپ کیلیے لڑنے مرنے پر تیار ہو جاتے ہیں آپ کی ایسی ویڈیوز بھی آئیں جس میں انھیں نظر انداز کر رہے تھے یا رویہ متکبرانہ تھا، بابر ڈیئر دنیا میں بڑے بڑے کرکٹرز آئے اور گئے، یاد وہی رکھے جاتے ہیں جو اچھا کھلاڑی ہونے کے ساتھ بااخلاق بھی تھے۔
شاہد آفریدی جیسے کرکٹرز اس کی مثال ہیں، آپ کے اپنے دوست کیوں دور ہو گئے وجہ یقینی طور پر جانتے ہوں گے، بیچارہ شاہین آفریدی جو آپ کیلیے بورڈ تک سے بھڑنے کو تیار تھے آپ نے کپتانی قبول کرتے وقت ان کو اعتماد میں ہی نہیں لیا، یہ کیسی دوستی تھی، کئی دیگر دوست بھی یہی کہتے ہیں کہ بابر بدل گیا،البتہ بعض دوستوں کیلیے آپ نے سب کی مخالفت بھی مول لے لی اور ناکامیوں کے باوجود انھیں کھلاتے رہے، اس کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔
ورلڈکپ آپ کے لیے سیکھنے کا بھی سنہری موقع ہے، اپنے شخصیت کا بھی جائزہ لیں، یہ سوچیں کہ انگلینڈ اور امریکا جانے سے قبل آپ لوگ سب کی آنکھ کا تارا تھے اب تنقید بھی ہو رہی ہے، ٹیم امریکا سے ہار گئی، اس سے پہلے بھی آپ کی کپتانی میں کئی چھوٹے حریفوں سے شکست ہوئی تھی، یہ سب سگنلز تھے کہ قیادت چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ دیں لیکن آپ نے ان کو اہمیت نہ دی، بیچارے سرفراز احمد کی ہی مثال سامنے رکھیں انھوں نے کپتانی پر تمام تر توجہ دیتے ہوئے اپنی بیٹنگ کو نظرانداز کیا۔
پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوائی مسلسل فتوحات کا ریکارڈ بنایا مگر ایک ''بڑے صاحب'' کی حکم عدولی پر وہ باہر ہو گئے، جب تک ٹیم جیتتی رہی سب کو سرفراز ہیرو نظر آتا جہاں ہارنے لگی لوگ ان کے ریکارڈز نکال کر لے آئے کہ اتنی ایوریج ہے، آپ خوش قسمت ہیں کہ بیٹنگ فارم اتنی متاثر نہیں ہوئی، ریکارڈز کے معاملے میں تو آپ ویسے ہی کنگ ہیں،کنگ سے یاد آیا ڈیئر لوگوں کی باتوں میں نہ آیا کریں، کنگ، بادشاہ فلاں کیا کیا کہتے ہیں، آسمان پر چڑھا دیتے ہیں، پھر جب ٹیم ہارے تو زور سے زمین پر لا کر پٹخ دیتے ہیں۔
آپ کو تھوڑا تھوڑا اس کا اندازہ تو ہو رہا ہو گا، بابر بھائی کرکٹ ہے تو آپ ہیں، پلیز خود کو کھیل سے بڑا نہ سمجھیں، اپنے قدم زمین پر رکھتے ہوئے صرف بیٹنگ پر توجہ دیں، پھر دیکھیں اتنے ریکارڈز توڑیں گے کہ لوگ شمار نہیں کر پائیں گے، یہ خط آپ تک رضا راشد پہنچا ہی دیں گے، جو بہتر سمجھیں وہ کریں لیکن پاکستان کو بطور بیٹر آپ کی ضرورت ہے، مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کو ضرور مدنظر رکھیے گا۔
آپ کا خیرخواہ
سلیم خالق
(نوٹ: آپ ٹویٹر پر مجھے @saleemkhaliq پر فالو کر سکتے ہیں)