لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک

کمانڈر ولی بم دھماکوں ، ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا


ویب ڈیسک June 16, 2024
کمانڈر ولی بم دھماکوں ، ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا

ایس پی سی ٹی ڈی بنوں نے خفیہ اطلاع پر لکی مروت میں کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تجوڑی روڈ نزد ملنگ اڈہ میں آپریشن کیا گیا تو وہاں موجود مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ہلاک شخص کی پہچان ولی اللہ عرف ولی ولد حضرت علی ساکن بچکن احمد زئی ضلع لکی مروت کے نام سے ہوئی۔

اس کے قبضے سے اسلحہ اور دو ہینڈگرینیڈ برآمد ہوئے۔

ہلاک شخص کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹیپو گل گروپ کا مقامی کمانڈر تھا اور کمانڈر عتیق الرحمن عرف ٹیپو گل مروت کا داماد تھا۔ وہ سی ٹی ڈی بنوں، ٖڈی آئی خان و مقامی پولیس کو بم دھماکوں ،پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملوں کےکئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں