چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر ایک فوجداری کیس میں اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا گیا


ویب ڈیسک June 16, 2024
فوٹو : فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد احمد ملک کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کرا دی گئی۔

جوڈیشل کونسل کو شکایت 29مئی کو رفاقت علی تنولی نے بذریعہ ڈاک بھیجی جس میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجی گئی درخواست میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پر ایک فوجداری کیس میں اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

واضح رہے اس بارے میں ایک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں