پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل

بنگلہ دیشی کرکٹر نے پاکستان ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا

فوٹو: فیس بک

بنگلا دیش کے اسٹار بیٹسمین تمیم اقبال کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔

تمیم اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ''پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوتا دیکھ کر افسوس ہورہا ہے، امید ہے کہ وہ (پاکستان) اگلی بار بہتر تیاری سے آئیں اور انکو راستہ دکھانے کیلئے شاہد آفریدی جیسے سینئر موجود ہوں''۔




اس سے قبل شاہد آفریدی نے بھی پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی پر زور دیا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو عزت دیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پرفارم نہیں کر سکے انہیں کہا جائے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جا کر کھیلیں۔ اعظم خان ہوں یا صائم ایوب، وہ دو سال تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں اور اپنی فٹنس برقرار رکھیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سلمان آغا، سعود شکیل، صاحبزادہ فرحان، فاسٹ بولر محمد علی اور بہت سے دوسرے کھلاڑی سارا سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں، اگر ہم ان کی پرفارمنس کو نظر انداز کریں اور تین میچوں کی پرفارمنس پر کسی کھلاڑی کو ٹیم لائیں تو ہم ناانصافی کر رہے ہیں۔
Load Next Story