بھارت سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار

پولیس نے سیلون کے کسٹمر کی شکایت پر حجام کو گرفتار کرلیا جبکہ کسٹمر کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں حقیقت واضح ہوئی

پولیس نے حجام کو گرفتار کرلیا—فوٹو: اسکرین گریب

بھارت کے شہر لکھنو میں ایک حجام نے سیلون میں کسٹمر کے چہرے پر اپنے لعاب سے مساج کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ لکھنو کے ایک سیلون میں پیش آیا جہاں حجام نے شہری کے چہرے پر اپنے لعاب سے مساج کیا تاہم کیمرے میں نظر آنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوناؤ سے تعلق رکھنے والے شہری پنڈت اشیش کمار 11 جون کو مساج کے لیے سیلون گئے، اشیش کمار ایک کینٹین میں کام کرتے ہیں تاہم سیلون کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آیا کہ زید اپنے ہاتھ پر تھوک رہا تھا اور وہ تھوک اشیش کمار کی شیو کے بعد ان کے چہرے پر مل رہا تھا۔

 


 

شہری اشیش کمار اس وقت اس عمل سے بے خبر تھے۔

بعد ازاں اشیش کمار کو زید کی حرکت پر شک ہوا اور سیلون میں نصب سی سی ٹی وی چیک کیا تو اس میں نظر آیا کہ حجام اپنے ہاتھ پر تھوک رہا تھا اور چہرے کے مساج کے لیے اپنا تھوک استعمال کر رہا تھا۔

اشیش کمار نے اس ناپسندیدہ عمل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے نتیجے میں پولیس نے حجام کو گرفتار کرلیا۔
Load Next Story