موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے

کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے، جو تلاش کرکے انہیں واپس کیے گئے، ترجمان موٹروے پولیس

فوٹو: اسکرین گریب

موٹروے پولیس نے گم شدہ زیوارت خاتون کو واپس کردیے جن کی مالیت چار لاکھ روپےتھی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے جس کی اطلاع مذکورہ فیملی نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر دی۔

اطلاع ملنے کے بعد پٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے وہ بیگ ڈھونڈ لیا جس میں زیوارت موجود تھے۔


بعدازاں سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر فیملی سے رابطہ کیا گیا اور موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد زیورات فیملی کے حوالے کردیے۔

زیورات واپس ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے بھی پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا۔

 
Load Next Story