ٹی20 ورلڈکپ سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ اس گروپ سے سپر 8 کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔

(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو رنز 83 سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کی پوری ٹیم سری لنکا کے 201 رنز کے جواب میں 16.4 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیدرلینڈز کے مائیکل لیوٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز 31،31 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، میکس اور سائبرینڈ نے 11،11 رنز بنائے، آریان دت 10 اور وکرم جیت سنگھ نے 7 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ونندو ہسارنگا اور متھیشا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ صفر پر گری جب پتھم نسانکا میچ کی دوسری بال پر آؤٹ ہو گئے، کشال مینڈس نے 46 رنز بنائے، کمینڈو مینڈس 17، ڈی سلوا 34، اینجلیو میتھیوز 30 اور ونندو ہسارنگا نے 20 رنز بنائے۔


سری لنکا کے اسالنکا کی 21 گیندوں پر 5 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 46 رنز کی جارحانہ اننگز سب سے نمایاں تھی۔

نیدرلینڈز کے وین بیک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کنگما، آریان دت، میکرین اور ٹم پرنگل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میگا ایونٹ میں آج گروپ ڈی کے تمام میچز مکمل ہو جائیں گے، جنوبی افریقہ اس گروپ سے سپر 8 مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے، جبکہ دوسری ٹیم کے لیے اس میچ کے نتیجے کا انتظار ہے۔

اسکواڈ:

سری لنکا: پتھم نسانکا، کشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، دھنن جیا ڈی سلوا، چیرتھ اسالنکا، اینجلیو میتھیوس، داسن شناکا، ونندو ہسارنگا (کپتان)، مہیش ٹھیکشانا، متھیشا پتھیرانا، نوان تھشارا

نیدرلینڈز: مائیکل لیوٹ، میکس اوڈوڈ، وکرم جیت سنگھ، سائیبرینڈ، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، باس ڈی لیڈی، لوگان وین، ٹم پرنگل، آریان دت، پاؤل وین، ویویان کنگما
Load Next Story