اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت اور پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے سمیت دیگر دفعات لگائی گئیں


ویب ڈیسک June 17, 2024
(فوٹو : فائل)

سینڑل جیل اڈیالہ کے باہر احتجاج کرنے پر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمبابیہ طاہر سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت اور پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے و شاہراہ عام کو بند کرنے کی دفعات لگائی گئیں۔

مزید پڑھیں؛ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار

پولیس نے 6 کارکنان عاقل خان، ملک بدر فرحان، زبیر حسین، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار کو بھی نامزد کرکے گرفتار کرلیا۔

اسکے علاوہ، احمد حسن، مبشر کانجو وغیرہ پانچ نامزد اور چند دیگر نامعلوم بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں