یوراگوئے نے اٹلی کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ سے باہر کردیا

دوسرے ہاف کے اختتام سے صرف 9 منٹ قبل ڈیگو گوڈن نے گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔


ویب ڈیسک June 24, 2014
دوسرے ہاف کے اختتام سے صرف 9 منٹ قبل ڈیگو گوڈن نے گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ مرحلے میں یوراگوئے نے اٹلی کو 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔


ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں اٹلی اور یوراگوئے کے درمیان فیصلہ کن میچ ہوا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے گئے، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں جبکہ دوسرے ہاف کے اختتام سے صرف 9 منٹ قبل ڈیگو گوڈن نے گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔


یوراگوئے نے اٹلی سے کامیابی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی اور گروپ ڈی میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں