آکسیجن کو زمین کا حصہ بننے میں 20 کروڑ سال لگے تحقیق

'گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای)' نامی یہ عمل ہونے میں 20 کروڑ برس کا عرصہ لگا


ویب ڈیسک June 18, 2024

زمین پر انسانوں کا سانس لینا ایک انتہائی آسان عمل ہوتا ہے۔ لیکن ابتدائی وقتوں میں اس بننا اتنا آسان عمل نہیں تھا۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ہے، جس کو سائنس دانوں نے 'گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای)' کا نام دیا ہے۔

محققین کے مطابق تقریباً 2.5 ارب برس قبل پہلی بار آکسیجن زمین کے ایٹماسفیئر میں اکٹھی ہونی شروع ہوئی جس نے ارتقائی مراحل سے گزرنے والے سیارے میں پیچیدہ زندگی کے نمو کے لیے اسٹیج سیٹ کیا۔

یونیورسٹی آف یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے جیو کیمسٹ کی رہنمائی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں جنوبی افریقا کے ٹرانسوال سپر گروپ کے مرین شیلز کا مطالعہ کیا گیا

مطالعے میں مستحکم تھیلیئم (ٹی آئی) کے آئیسوٹوپس ریشو اور ریڈاکس سینسیٹو عناصر کی جائزہ لیا گیا جس میں سائنس دانوں نے سمندر میں آکسیجن (او ٹو) کے مقدار میں اتار چڑھاؤ کو دریافت کیا جو ماحول میں موجود آکسیجن میں تبدیلوں سے مطابقت رکھتے تھے۔

جامعہ میں اسسٹنٹ پروفیسر چیڈلِن اوسٹرینڈر کا کہنا تھا کہ یہ وقوعہ (جی او ای) کم از کم 20 کروڑ سال تک جاری رہا۔ اور سمندروں میں آکسیجن (او ٹو) اکٹھے ہونے کا سراغ لگانا اب تک مشکل رہا ہے۔

زمین کے وجود کے ابتدائی نصف عرصے میں اس کا ماحول اور سمندر بڑے پیمانے پر آکسیجن سے خالی تھے۔ یہ گیس جی او ای سے قبل سمندر میں سیانو بیکٹیریا نے پیدا کی لیکن ان ابتدائی ایام میں یہ معدنیات اور آتش فشانی گیسز سے ملنے کے بعد ہونے والے ری ایکشنز کی وجہ سے فوراً ختم ہوجاتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں