فخر نے سب سے زیادہ قربانی دی ہے انہیں کپتان بنانا چاہیے یونس خان بول اٹھے

سابق کرکٹر نے بھی قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا


ویب ڈیسک June 18, 2024
سابق کرکٹر نے بھی قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

2009 میں پاکستان کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان یونس خان نے بھی قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فخر زمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان، شاہین اور بابراعظم کے نام قیادت کیلئے گردش کررہے ہیں لیکن اوپنر فخر زمان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ کیوں قیادت کے اہل نہیں کیا وہ پررفامر نہیں ہیں؟۔

مزید پڑھیں: "پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں وقت ضائع نہ کریں"

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں بھی فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز میں پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کیلئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبر پر آکر کھیل رہے ہیں، تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں۔
سال 2023 میں بابراعظم کی کپتانی میں بھی قومی ٹیم ورلڈکپ کے پہلے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: "ٹی20 فارمیٹ؛ بابراعظم کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی"

واضح رہے کہ گرین شرٹس ایونٹ امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔