پنڈی میں زمین کے تنازع پر گدھی کے کان کاٹ دیے گئے

گدھی کا مالک چار جون سے پولیس اسٹیشن کے چکر لگارہا ہے، پولیس نے آج مقدمہ درج کیا ہے


ویب ڈیسک June 18, 2024
(فوٹو : پولیس)

جانور کے کھیت میں جانے پر اعضا کاٹنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں پولیس نے گدھی کے کان کاٹنے پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں کھیت میں گدھی داخل ہونے پر کھیت مالک نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیئے، گدھی کا مالک چار جون سے پولیس اسٹیشن کے چکر لگاتا رہا تاہم پولیس نے چودہ دن کے تاخیر سے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مدعی مقدمہ تنویر کے مطابق وہ راولپنڈی میں کھیتی باڑی کرتا ہے اور دکان بھی ہے، اس نے جانور رکھے ہوئے ہیں، گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو آزاد کیا جو روزانہ پانی پینے کے بعد گھر لوٹتی تھی، چار جون کو گدھی گھر لوٹی تو اس کے دونوں کٹے ہوئے تھے، اہل علاقہ سے معلوم ہوا کہ میرے خاندان کے آدمی ارشد محمود نے اس کے کان کاٹے ہیں، مدعی نے بتایا کہ ارشد محمود کے گھر تک کے تمام ثبوت بذریعہ ویڈیو ریکارڈ پیش کر رہا ہوں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں