نیدرلینڈ میں پاکستانی آم کی 11ویں سالانہ نمائش کا انعقاد

نمائش میں سندھڑی، چونسا، بیگن پھلی،سنہرا اور دیگرورائٹیز رکھی گئیں،شرکا کو پاکستانی آم پیش

فروٹ کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی شرکت،پاکستانی فرمزسے کاروباری ملاقاتیں بھی کیں۔ فوٹو: فائل

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستانی سفارتخانے کے اشتراک سے نیدرلینڈ میں پاکستانی آم کی 11ویں سالانہ نمائش منعقد کی گئی۔


نمائش میں سندھڑی، چونسا، بیگن پھلی، سنہرا سمیت دیگر مشہور ورائٹیز کی نمائش کی گئی اور شرکا کو پاکستانی آم کے ذائقے سے بھی روشناس کرایا گیا، اس مقصد کے لیے مینگو شیک، مینگو لسی، مینگو آئس کریم اور مینگو کیوبز سے شرکا کی تواضع کی گئی۔ نمائش کے شرکا نے پاکستانی آم کی خوشبو اور ذائقے کو لاجواب قرار دیتے ہوئے پاکستانی آم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

نمائش میں 6کمپنیوں نے اسٹال لگائے جبکہ جاپان، سینیگال، ترکی، بھارت، اسپین، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ملکوں کے سفارتکاروں اور کمرشل اتاشیز نے نمائش میں شرکت کی، نمائش میں ڈچ منسٹری آف اکنامک افیئرز اور ڈچ ڈیولپمنٹ آّرگنائزیشن سی بی آئی، پی یو ایم سمیت فروٹ سیکٹر کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں بشمول اسپیشل فروٹ، ٹوٹل ایگازٹکس، اے زیڈ امپورٹس نے بھی شرکت کی، نمائش میں شریک ٹریڈ وزیٹرز، امپورٹرز نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری ملاقاتیں بھی کیں۔
Load Next Story