چاہت فتح علی خان نے عید کے موقع اپنا نیا گانا ’بدو بدی2‘ ریلیز کردیا

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2024
 یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا گانا 'بدو بدی' ڈیلیٹ کردیا : فوٹو : فائل

یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا گانا 'بدو بدی' ڈیلیٹ کردیا : فوٹو : فائل

 لاہور: سوشل میڈیا میں اپنی مزاحیہ گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے عید کے موقع اپنا نیا گانا ’بدو بدی2‘ ریلیز کردیا۔

چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب پر 30 ملین ویوز حاصل ہوئے لیکن کاپی رائٹ کی وجہ سے یوٹیوب نے گانے کو ڈیلیٹ کردیا۔

کاپی رائٹ کے مسئلے سے بچنے کیلئے چاہت فتح علی خان نے اپنے گانے کو یوٹیوب کے بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس کے پلیٹ فارموں پر جاری کیا ہے۔

نئے گانے میں انہوں نے ماڈل لائبہ خان کو شامل کیا ہے جبکہ ’بدوبدی1‘ کی ماڈل نے چاہت فتح علی خان پر متعدد الزامات بھی لگائے تھے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ وہ ’بدوبدی‘ گانے کی سیریز کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے، حاسدین ان کے چینل کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔