عید پر بسیار خوری کرنے والے 1200 سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے

پنجاب کے چھ بڑے اسپتالوں میں متعدد مریض گوشت زیادہ کھانے کی وجہ سے لائے گئے


June 18, 2024
فوٹو فائل

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عید قرباں پر بسیار خوری کی وجہ سے 1200 سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 610 گیسٹرو کے مریض لائے گئے، جن میں زیادہ تر مریض بسیار خوری اور گوشت زیادہ کھانے کی وجہ سے بھی آئے،

اسپتال ترجمان کے مطابق اس دوران جانوروں کی ٹکر سے زخمی ہونے والے افراد بھی اسپتال لائے گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 500 افراد اسپتال لائے گئے۔

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے 6 بڑے سرکاری اسپتالوں میں 2200 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 180 گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کی شکایت پر لائے گئے تھے۔

لاہور کے جناح اسپتال میں 130 سے زائد جبکہ سروسز اسپتال میں 100، گنگارام اور میاں منشی میں بھی 100، 100 سے زائد مریض لائے گئے۔ طبی ماہرین نے عید الاضحیٰ پر شہریوں کو گوشت کے معتدل استعمال اور بسیار خوری سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں