صدر مملکت کی نوابشاہ میں آبائی قبرستان آمد، والدین کی قبر پر حاضری

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2024
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

نواب شاہ: صدر مملکت نے اپنی بہن فریال تالپور کے ہمراہ آبائی قبرستان میں والدین کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ میں اپنے آبائی قبرستان بالو جا قبا بہن فریال تالپور کے ہمراہ پہنچے جہاں انہوں نے والدین کی قبروں پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت نے اپنی والدہ بیگم بلقیس سلطانہ اور والد مرحوم حاکم علی زرداری کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ صدر آصف زرداری نے بالو جا قبا قبرستان میں دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پہ بھی پھول چڑھائے اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

صدر مملکت کی قبرستان آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔