میاں چنوں میں سفاک شخص نے گدھی کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کردیا

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

میاں چنوں: پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں سفاک شخص نے کلہاڑی کے وار سے گدھی کو شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بے زبان جانور پرتشدد کا واقعہ سامنے آگیا ہے، جہاں خانیوال کے نواحی علاقے پل گھراٹ میں اسلم نامی ملزم نے گدھی کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی گدھی کے مالک کی جانب سے ون فائیو پر کال کی گئی جبکہ مالک نے ملزم کے خلاف کاروائی کیلئے تھانہ تلمبہ میں درخواست دی۔

ایس ایچ او تلمبہ کے مطابق گدھی پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ بھی تیار ہو رہی ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اُدھر گدھی کے مالک نے اعلیٰ حکام سے ظالم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔