- با نی وکی لیکس کی 14 سال بعد امریکا سے ڈیل کے تحت رہائی، آسٹریلیا میں پرتپاک استقبال
- کراچی: شہری کے قتل میں ملوث ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا
- اسکاٹ لینڈ؛ جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت آج ہوگی
- ایک کروڑ سے کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد
- سیمی فائنل سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان کیلئے بری خبر
- انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
- لاہور؛ شہری کے گھر میں 1 کروڑ سے زائد کی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
- سندھ میں غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- کراچی: سفاک ماں نے کمسن بیٹی کو تشدد کے بعد قتل کردیا
- کراچی میں پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کا شاہراہ فیصل پر دھرنا
- نارووال؛ عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن کی بجلی دوبارہ منقطع، ریزرویشن کا عمل رک گیا
- مدین واقعے میں ملوث تین اہم مرکزی ملزمان سمیت 30 گرفتار
- پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے، عظمیٰ بخاری
- منشیات کے عالمی دن پر کوسٹ گارڈ نے پکڑی گئی شراب کی ہزاروں بوتلیں تلف کردیں
- قومی اسمبلی: 8780 ارب روپے سے زائد مالیت کے 121 مطالبات زر منظور
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر گرگئی
- کراچی میں مون سون کے اثرات نمودار، گرد آلود ہوائیں اور بوندا باندی
- ڈیرہ بگٹی میں بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعدد زخمی
لوڈشیڈنگ پر عوام خود نکل کر حکومت کا رویہ درست کریں گے، وزیر اعلیٰ گنڈاپور
![فوٹو اسکرین گریپ](https://c.express.pk/2024/06/2653880-cmkpkgandapur-1718731254-368-640x480.jpg)
فوٹو اسکرین گریپ
ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھا دیں ورنہ عوام نکل کر ان کا قبلہ درست کردیں گے۔
عید کے ایام میں خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعلیٰ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ہے اور وفاقی حکومت بجلی کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اور اسکے عوام سے انتقام لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا کے مقامی اہلکار اپنے بساط کے مطابق تعاون کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کے حصے کی بجلی پہلے سے کم کردی گئی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق کے ساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لائن لاسز کے معاملے پر صوبائی حکومت واپڈا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے مگر وفاق کی طرف سے جو یقین دہانی کرائی گئی تھی وہ پوری نہیں ہورہی، پی ڈی ایم کی حکومت ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں عید پر بھی لوڈ شیڈنگ؛ مختلف شہروں میں واپڈا کے خلاف احتجاج
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کے مختلف مقامات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جاری کردہ شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مل رہی ہیں، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، اس معاملے پر ہم چپ نہیں رہیں گے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کریں گے اور جواب مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیل کے نظام میں کمی خامیوں کو پورا کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم پوری طرح تعاون کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی، اس وقت وفاق میں بیٹھی یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار اور عوامی مینڈیٹ چوری کر کے بنائی گئی غیر قانونی حکومت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کو حکومت میں بٹھایا ہے ان کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ ان سے کہیں کہ یہ اپنا رویہ درست کریں، اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ان کا رویہ درست کرنے عوام نکلیں گے اور جمہوری طریقے سے احتجاج کے ذریعے ان کا رویہ درست کریں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوام نکلے تو پھر حکومت سمیت ان کے لانے والوں کو بھی بہت تکلیف ہوگی، اور اگر تکلیف ہوگی تو اس کی آواز دور تک جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔