تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلیے پیش پیش ہیں خرم دستگیر
بین الاقوامی مارکیٹ میں جگہ بنانے کیلیے بزنس پراڈکٹ کی ویلیو کو بڑھانے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر تجارت
BOLTON:
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا مشن ہے کہ ملک کے تمام علاقوں میں تجارت ترقی کرے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔
ملکی اور علاقائی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ہم پیش پیش ہیں، ہمیں اپنے بزنس کو ترقی دینے کے لیے اس میں جدت لانا ہو گی، اپنے بزنس پراڈکٹ کی ویلیو کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں جگہ بنا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام بہاولپور اکنامک ڈیولپمنٹ فورم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی لانے اور جدید انڈسٹری کے قیام کے لیے خودانحصاری پر عمل اور محنت و لگن سے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار کے بہت شاندار مواقع ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے ان مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور اکنامک ڈیولپمنٹ فورم کے تحت بہاولپور کے لیے ویژن 2040شاندار مثال ہے، اس پر عملدرآمد کر کے علاقہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکتا ہے۔