کراچی میں آلائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کو کاٹنے پر 111 افراد گرفتار

اوجھڑی کی چیر پھاڑ اور الائشیں پھینکنے پر پولیس نے کراچی کے تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن کیا، مقدمات درج

فوٹو فائل

شہر قائد میں پولیس نے الائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کاٹنے والے 111 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی کے علاقوں عید گاہ، گارڈن، سنگولین، لیاری میں سڑک پر قربانی کے جانور کی الائشیں پھینکنے اور چیر پھاڑ کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا۔


کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی سے 16 اور ضلع ملیر کے علاقوں قائد آباد فلائی اوور اور شاہ لطیف سے 10 افراد گرفتار کیا گیا، جبکہ ضلع وسطی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد سے 10، نیو کراچی سے 6، لیاقت آباد سے 3، پاپوش نگر سے 8 اور شاہراہ نورجہاں سے 4 گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ضلعی غربی کے علاقے مومن آباد سے 5 اور کیماڑی کے علاقے سائٹ سے 2 افراد، کراچی شرقی کے علاقے فیروز آباد سے 5، جمشید کوارٹرز سولجر بازار سے 9 اور گلزار ہجری سے 5 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے سڑک پر قربانی کے جانور کی اوجھڑی پھینکنے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ ایک روز قبل عوامی شکایات پر میئر کراچی نے الائشوں کی چھیر پھاڑ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے کارروائی کی سفارش کی تھی۔
Load Next Story