ایران کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلہ، 4 افراد ہلاک ، 120 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 19 جون 2024
زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں:فوٹو:اے ایف پی

زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں:فوٹو:اے ایف پی

تہران: ایران کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور ریکٹر اسکیل پر شدت  9۔4 ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی صوبے کاشمر میں آیا۔ کاشمر کے گورنر حاجت اللہ کے مطابق زلزلے سے شہری اور دیہی علاقوں میں پرانی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔

زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایران کے شمال مغربی علاقے میں گزشتہ سال کے آغاز میں 9۔5 شدت زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 800 زخمی ہوئے تھے جبکہ 2003 میں جنوب مشرقی شہر بام میں قیامت خیز زلزلے میں 31 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔