- ’ریفارم یو کے‘ پارٹی کے انتخابی امیدوار کی ہرزہ سرائی، تارکین وطن کو قتل کرنے کی دھمکی
- ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کی جیبیں مزید بھر گئیں
- آم کے طبی فوائد
- آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری تدابیر
- ملٹی پل اسکلروسیس، ایک اعصابی بیماری
- جرمنی میں 95 سالہ "نازی دادی" کو ہولوکاسٹ سے انکار پر 16 ماہ قید
- حیدرآباد میں ٹرک ڈرائیور نے رکشے اور موٹرسائیکل سواروں کو روند دیا
- با نی وکی لیکس کی 14 سال بعد امریکا سے ڈیل کے تحت رہائی، آسٹریلیا میں پرتپاک استقبال
- کراچی: شہری کے قتل میں ملوث ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا
- اسکاٹ لینڈ؛ جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت آج ہوگی
- ایک کروڑ سے کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد
- سیمی فائنل سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان کیلئے بری خبر
- انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
- لاہور؛ شہری کے گھر میں 1 کروڑ سے زائد کی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
- سندھ میں غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- کراچی: سفاک ماں نے کمسن بیٹی کو تشدد کے بعد قتل کردیا
- کراچی میں پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کا شاہراہ فیصل پر دھرنا
- نارووال؛ عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن کی بجلی دوبارہ منقطع، ریزرویشن کا عمل رک گیا
سائرہ یوسف نے شہروز سبزواری سے دوبارہ شادی کے سوال پر کیا کہا؟
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری سے دوبارہ شادی کے سوال پر ردعمل دے دیا۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُن معروف سابق جوڑوں میں ہوتا ہے جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا، مداح ہمیشہ سے دونوں کو ساتھ دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے سال 2012 میں شادی کی تھی اور سال 2014 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹی نورے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن دونوں کا رشتہ زیادہ عرصے تک نہیں چلا سکا اور سال 2020 میں سائرہ اور شہروز کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
سائرہ یوسف سے طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی شہروز سبزواری نے معروف ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تھی، ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
صدف کنول سے شادی کے بعد مداحوں نے شہروز سبزواری پر کڑی تنقید کی تھی جبکہ کچھ مداح آج بھی سائرہ یوسف کو شہروز کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
سائرہ یوسف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی عید کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کی بیٹی نورے بھی موجود تھیں۔
ان تصاویر پر مداحوں نے ہزاروں تبصرے کیے لیکن ایک مداح کے کمنٹ نے سوشل میڈیا پیجز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
مداح نے سائرہ یوسف کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ کیا آپ شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتیں؟
اس سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے کہا ‘نہیں’، اور ساتھ ہی رونے والا ایموجی بھی بنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔