پاکستان کا افغانستان پر عالمی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

دوحا میں اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس میں پاکستانی وفد دیگر ممالک کے وفود سے ملاقات کرے گا، ذرائع


ویب ڈیسک June 19, 2024
افغان کانفرنس رواں ماہ کے آخر میں ہوگی:فوٹو:فائل

پاکستان رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغانستان پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی افغانستان پر عالمی کانفرنس 30 جون سے یکم جولائی تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہوگی۔ تیسری افغان کانفرنس میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سمیت پاکستانی وفد ملک کی نمائندگی کرے گا - کانفرنس میں افغان طالبان حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

افغانستان کے لئے دنیا بھر کے خصوصی نمئندگان شرکت کرینگے۔کانفرنس میں پرائیوئٹ سیکٹر کی ترقی میں شمولیت، منشیات کےخاتمے اور سلامتی کے معاملات پر مشاورت ہو گی۔ پاکستانی وفد دیگر ممالک کے وفود سے ملافاتیں کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں