برازیل میں 6 انگلیوں والا انوکھا خاندان

اس خاندان کے ہر فرد کے ہاتھوں میں پانچ کے بجائے چھ چھ انگلیاں ہیں


Net News June 25, 2014
اس خاندان کے ہر فرد کے ہاتھوں میں پانچ کے بجائے چھ چھ انگلیاں ہیں، فوٹو : فائل

دنیا میں ا یسے افراد بہت کم ہیں جن کے ہاتھوں میں پانچ نہیں بلکی 6 انگلیاں ہوتی ہیں۔

جنھیں عرف عام مین چھانگلا یا چھانگا کہاجاتا ہے لیکن اگر کسی خاندان کے ہر فرد کے ہاتھوں کی چھ چھ انگلیاں ہوں تو کیا کہاجائے گا مگر لوگ اس خاندان کو خوشقسمتی کی علامت قراد دیتے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ان دنوں ہر جگہ فٹ بال ورلڈ کپ کے متعلق گفتگو ہورہی ہے اور ہر کوئی اپنی پسند کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں ہے تو ایسے میں برازایل کا ایک ایسا خاندان بھی اپنے ملک کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں آگیا ہے ۔

جس کے ہر فرد کے ہاتھوں میں پانچ کے بجائے چھ چھ انگلیاں ہیں یہ خاندان اپنی اس خصوصیت کو ورلڈ کپ فٹبال میں برازیل کے لیے خوش قسمتی قرار دے رہاہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ برازیل نے پانچ بار تو ورلڈ کپ جیت لیا اب چھٹی بار بھی برازیل ہی ورلڈ کپ جیتے گا،اب ان کی یہ خود اعتمادی اور اعتقاد کیا رنگ لاتا ہے وہ تو فائنل کے بعد ہی کھل کر سامنے آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں