بلاول بھٹو کا بجٹ سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا، زرائع


ویب ڈیسک June 19, 2024
شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا، زرائع

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔

بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں