" ویل ڈن مریم نواز" صفائی کے بہترین انتظامات پر وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباش

ویب ڈیسک  بدھ 19 جون 2024
شدید ترین گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔ آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، شہباز شریف

شدید ترین گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔ آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، شہباز شریف

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات اور عوامی خدمت پر وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کو شاباش دی۔

عید الاضحیٰ کے تینوں دن بہترین صفائی پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صفائی مہم کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شدید ترین گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔ آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فیصد کمی قابل ستائش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔