شدید گرمی اور ہیٹ ویو بھارت میں 11 اور بنگلادیش میں 9 افراد ہلاک
موسمیاتی تغیرات کے باعث دنیا بھر میں شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے
بھارتی دارالحکومت میں شدید گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ پڑوسی ملک بنگلادیش میں ہیٹ ویو نے شہریوں کی جان لے لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی اور ریاست آسام میں گرمی کی تازہ لہر میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں معمر افراد کی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس مارچ سے نئی دہلی اور قریبی ریگستانی ریاست راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ (122 ڈگری ایف) تک بڑھ گیا ہے جو معمول سے دو گنا زیادہ ہے۔
ریاست آسام میں ایک 60 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے۔
شدید گرمی کی لہر نے پڑوسی ملک بنگلادیش میں بھی 9 افراد کی جان لے لی۔ بنگلادیش میں بھی رواں ماہ گرمی ڈیرے ڈالے رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
بنگلادیش میں کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب ہوں یا شدید گرمی ہو۔ یہ موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ ہے۔