جمرود میں زمین کے تنازع پر چار چچازاد بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 19 جون 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

خیبر: جمرود میں زمین کے تنازع پر رشتے داروں کے درمیان فائرنگ سے چار کزن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ خیبر کے علاقے جمرود کی نئی آبادی میں پیش آیا جس میں فائرنگ سے چار چچا زاد بھائی جاں بحق ہوئے ہیں، واقعے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد جمع کیے۔

ایس ایچ او عدنان آفریدی کے مطابق علاقہ نئی آبادی میں چچازاد بھائیوں کا 15 مرلے پلاٹ پر تنازع تھا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔