- ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
- بولیویا میں فوج نے بغاوت کر دی، صدارتی محل کا محاصرہ، صدر کی عوام سے متحرک ہونے کی اپیل
- ’ریفارم یو کے‘ پارٹی کے انتخابی امیدوار کی ہرزہ سرائی، تارکین وطن کو قتل کرنے کی دھمکی
- ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کی جیبیں مزید بھر گئیں
- آم کے طبی فوائد
- آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری تدابیر
- ملٹی پل اسکلروسیس، ایک اعصابی بیماری
- جرمنی میں 95 سالہ "نازی دادی" کو ہولوکاسٹ سے انکار پر 16 ماہ قید
- حیدرآباد میں ٹرک ڈرائیور نے رکشے اور موٹرسائیکل سواروں کو روند دیا
- با نی وکی لیکس کی 14 سال بعد امریکا سے ڈیل کے تحت رہائی، آسٹریلیا میں پرتپاک استقبال
- کراچی: شہری کے قتل میں ملوث ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا
- اسکاٹ لینڈ؛ جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت آج ہوگی
- ایک کروڑ سے کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد
- سیمی فائنل سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان کیلئے بری خبر
- انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
- لاہور؛ شہری کے گھر میں 1 کروڑ سے زائد کی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
- سندھ میں غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- کراچی: سفاک ماں نے کمسن بیٹی کو تشدد کے بعد قتل کردیا
پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ٹی ٹی پی کا کمانڈر افغانستان میں ہلاک
کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹی پی ملاکنڈ کی شوریٰ کا کمانڈر عبدالمنان عرف حکیم اللّٰہ باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ اور بارودی سرنگ دھماکوں میں ملوث تھا۔
عبدالمنان عرف حکیم اللہ ٹی ٹی پی کے رہنما عظمت اللّٰہ محسود کا دست راست تھا اور چیک پوسٹوں پر فائرنگ سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
رپورٹس کے مطابق عبدالمنان عرف حکیم اللہ نے 2007 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کا ایک بھائی بھی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ افغانستان میں عبد المنان عرف حکیم اللہ کی ہلاکت کس طرح ہوئی تاہم پاکستان عرصہ دراز سے طالبان حکومت سے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر زور دے رہا تھا۔
خیال رہے کہ چند ماہ سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کے بعد افغانستان میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کی ہلاکت کا سلسلہ بڑھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔