راجن پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہوا ہے


ویب ڈیسک June 19, 2024
پولیس اہلکار تنویر عباس شہید ہوگئے—فوٹو: پنجاب پولیس

پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے جام پور کی حدود میں مبینہ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل تنویر عباس شہید اور دوسرے کانسٹیبل جاوید اقبال زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جام پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا، جس پر انسپکٹرجنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہید کانسٹیبل تنویر عباس کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل تنویر عباس کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او راجن پور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور زخمی پولیس اہلکار جاوید اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں