نصرت فتح علی خان کی ’ان سنی قوالی‘ کے ساتھ نایاب البم ریلیز کیلئے تیار

لیجنڈری قوال کی ریکارڈنگ ’ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز‘ کے ویئر ہاؤس میں دبی ہوئی تھی

نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے فوٹوفائل

لیجنڈری پاکستانی قوال اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی نایاب ریکارڈنگ 34 برس بعد ریلیز کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر آفیشل اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا ہے کہ البم کا نام 'روشنی کی زنجیر' ہے اور اسے 20 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

ریکارڈنگ اپریل 1990 میں ان کی مکمل ٹیم کے ساتھ ریکارڈ کی گئی تھی اور اس میں چار قوالیاں شامل ہیں جس میں ایک کو کبھی نہیں سنا گیا۔








View this post on Instagram


A post shared by Nusrat Fateh Ali Khan (@theofficialnusrat)






لیجنڈری قوال کی ریکارڈنگ 'ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز' کے ویئر ہاؤس میں دبی ہوئی تھی جب 2021 اسٹوڈیو کی شفٹنگ کی گئی تو یہ البم دریافت ہوئی۔
Load Next Story