بلدیاتی انتخابات مردم شماری کے بغیرکرانامشکل ہےتاج حیدر

تمام جماعتوں کواپنے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، تاج حیدر


Staff Reporter June 25, 2014
کنونشن سے داؤدخان،کالم نگارمقتدامنصور،عاصم زبیرودیگرکا خطاب فوٹو : آئی این پی/فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری کے بغیرکرانامشکل ہے، مردم شماری کیلیے 18ارب روپے رکھے گئے ہیں مگرطریقہ کاردرست کرنے کی ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینٹر تاج حیدر کا مقامی ہوٹل میں فافن اورایشیا فاونڈیشن کے زیراہتمام صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلورکراسنگ کی اجازت دیکرحکمراں اپنی حکومت مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ملک میں نوجوانوں سے کام نہیں ہورہا کام ہماری عمرکے لوگ ہی کررہے ہیں ،تمام جماعتوں کواپنے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔

اس موقع پروزیراعظم لون اسکیم سندھ کے کوآرڈینٹرراجہ خلیق الزماں انصاری ،تحریک انصاف کے ایم پی اے ثمرعلی خان ، اے این پی سندھ کے رہنما بشیر جان، مسلم پرویز،فافن اورایشیا فاونڈیشن کے داؤد خان، ای ڈی فورم فارہیومن رائٹس پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم زبیر،یونس بندھانی،پروگرام منیجرقراہ العین، زوہیرہ شمس اور دیگر موجود تھے ،راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ لوگ ریٹائرمنٹ کی عمرسے گزرجاتے ہیں، پھربھی سیاست کرتے ہیں،ثمرعلی خان نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے نظام میں اصلاحات لاناہونگی،بشیرجان نے کہاکہ سیاست میں نااہلی اوربدعنوانی دونوں نظرآتی ہیں ،بدعنوانی ختم ہوسکتی ہے ،مگرنااہلی کاکوئی علاج نہیں ہے۔

پاکستان میں سیاست بغیراستادکے چل رہی ہے جسے کوئی کام نہیں آتا وہ اس میدان میں آجاتاہے،کالم نگارمقتدامنصور نے کہا کہ فافن نے الیکٹرول نظام کوبہتربنایاہے ،نادراکوبھی بہتربنانے کی ضرورت ہے ،داؤد خان نے کہاکہ فافن بلوچستان میں ہیلتھ اورکے پی کے میں تعلیم جیسے مسائل پرکام کررہے ہیں،عاصم زبیرنے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ عوام کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں