وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کے پی کا لوڈ شیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ کی وزیر داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی، 48 گھنٹوں میں بات چیت ہوگی


ویب ڈیسک June 19, 2024
فوٹو فائل

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لوڈشیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے اگلے 48 گھنٹوں میں حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کرنے اور نیشنل گرڈ کو بجلی نہ دینے کے اقدام پر وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے محسن نقوی کو اپنے تحفظات اور عوامی شکایات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دونوں شخصیات نے خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے دو روز میں مذاکرات اور مشاورت پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی نے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ نے اتفاق کیا کہ افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان : وزیراعلیٰ نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی جبکہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں