لاہور میں 13 سالہ لاپتہ لڑکے کی لاش گھر کی چھت پر رکھے ڈرم سے برآمد

اہل خانہ کو سوتیلے بھائی علی اصغر پر شک، ملزم تاحال مفرور


نعمان شیخ June 19, 2024
فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی سے لاپتہ ہونے والے 13 سالہ بچے کی لاش گھر کی چھت پر رکھے ڈرم سے برآمد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے لاپتہ ہونے والے 13 سالہ حسیب کی لاش گھر کی چھت پر رکھے ڈرم سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حسیب کو اُس کے سوتیلے بھائی علی اصغر نے قتل کر کے لاش چھپائی کیونکہ گمشدگی کے بعد سے ملزم مفرور ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

حسیب کی گمشدگی پر والد احمد یار کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں