ضلع کرم میں بارودی مواد کا دھماکا، 6 ہلاکتیں

پی پی آئی  بدھ 19 جون 2024
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع كرم كے علاقے وسطی كرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کرم کے وسطی علاقے میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا جسکے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہوگئی تھی۔

گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک تھی اور وہ دوراج علاج دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آخری زخمی نے بدھ کے روز دم توڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔