شردھا کپور نے راہل موڈی کے ساتھ اپنے معاشقے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک  بدھ 19 جون 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے فلم اسکرپٹ رائٹر راہل موڈی کے ساتھ اپنے معاشقے کی تصدیق کردی۔

بالی وڈ انڈسٹری میں کافی عرصے سے یہ خبریں گرم تھیں کہ اداکارہ فلم رائٹر کے ساتھ  سے ڈیٹ کررہی ہیں۔

شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک رومانوی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ راہل موڈی کے ساتھ موجود ہیں۔

سفاساسدفدفسسف

اداکارہ نے راہل کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر کے اوپر کیپشن لکھا ‘دل رکھ لے، نیند تو واپس دے دے یار‘۔

شردھا کپور کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔