کراچی: ڈیفنس میں ڈانس کرنے پر دو گروپوں میں تصادم، تین افراد زخمی

طحہ عبیدی  بدھ 19 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: ڈیفنس میں ڈانس کرنے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساحل کی حدود بمقام ایمار ٹاور نزد X10 مزدا بس اسٹاپ  کے قریب تفریح کے لیے آنے والے دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں امیر زادہ، جان سمین، عرفان ولد محمد یوسف نامی افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی سائوتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ ساحل تھانے کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان ڈانس کرنے پر تنازع شروع ہوا جو شدت اختیار کرگیا جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک راہ گیر سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔

دوسری جانب لیاقت آباد میں فائرنگ سے یاسر نامی شہری زخمی ہوا ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ذاتی جھگڑا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔