ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہونیوالی قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

زبیر نذیر خان  بدھ 19 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: عالمی ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلہ ہی میں شکست سے دوچار ہونے والی 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کے  9 کھلاڑی واپس وطن پہنچ گئے۔

قومی کپتان بابر اعظم اگلے دو سے تین یوم میں واپس  پاکستان پہنچ رہے ہیں، قومی ٹیم کے دو کھلاڑی اعظم خان اور حارث  روف امریکہ  ہی میں رک گئے ہیں جبکہ دیگر تین  کرکٹرز محمد عامر، عماد وسیم اور شاداب خان انگلینڈ میں ڈیرے ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دبئی کے راستے واپس وطن آنے والوں میں  محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس آفریدی، عثمان خان، ابرار احمد، اور صائم ایوب شا مل ہیں۔

واضح رہے کہ  عاالمی ایونٹ کے پہلے مرحلے میں گروپ اے میں شامل پاکستان نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں 6 رنز کی حیرت انگیز شکست کے بعد  دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی 6 رنز سے ہارگئی۔

قومی ٹیم  نے تیسرے میچ میں  کینیڈا کو 7 اور پھر چوتھے و آخری میچ میں  آئر لینڈ کو  3 وکٹوں سے  شکست دی تاہم 4 میچز میں  اتنے ہی پوائنٹس جوڑنے والی پاکستان ٹیم  سپر ایٹ مرحلہ میں جگہ نہ بنا سکی اور عالمی کپ سے باہر ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔