- یورو کپ 2024، جارجیا نے پرتگال کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا
- ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، افغانستان کی پوری ٹیم 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- بھارتی ریاست منی پور زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی
- بولیویا میں فوج نے بغاوت کر دی، صدارتی محل کا محاصرہ، صدر کی عوام سے متحرک ہونے کی اپیل
- ’ریفارم یو کے‘ پارٹی کے انتخابی امیدوار کی ہرزہ سرائی، تارکین وطن کو قتل کرنے کی دھمکی
- ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کی جیبیں مزید بھر گئیں
- آم کے طبی فوائد
- آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری تدابیر
- ملٹی پل اسکلروسیس، ایک اعصابی بیماری
- جرمنی میں 95 سالہ "نازی دادی" کو ہولوکاسٹ سے انکار پر 16 ماہ قید
- حیدرآباد میں ٹرک ڈرائیور نے رکشے اور موٹرسائیکل سواروں کو روند دیا
- با نی وکی لیکس کی 14 سال بعد امریکا سے ڈیل کے تحت رہائی، آسٹریلیا میں پرتپاک استقبال
- کراچی: شہری کے قتل میں ملوث ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا
- اسکاٹ لینڈ؛ جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت آج ہوگی
- ایک کروڑ سے کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد
- سیمی فائنل سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان کیلئے بری خبر
- انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
- لاہور؛ شہری کے گھر میں 1 کروڑ سے زائد کی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
بھارت کو پاک-چین اعلامیے میں کشمیر کے حوالے پر اعتراض کا حق نہیں، دفترخارجہ
![ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی بیان مسترد کردیا—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2654185-image-1718821370-325-640x480.jpeg)
ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی بیان مسترد کردیا—فوٹو: فائل
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے اور پاک-چین مشترکہ بیان میں مسئلہ کشمیر کے حوالے پر اسے اعتراض کا کوئی حق نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزارت خارجہ کے 13 جون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو 8 جون کو جاری ہونے والے پاک-چین مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کے حوالہ جات پر اعتراض کا کوئی حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جموں و کشمیر کا تنازع 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا، جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانب دارانہ رائے شماری کرائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جلد از جلد جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس پس منظر میں جموں و کشمیر پر بھارتی دعوے بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں، بھارت سی پیک کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اہم ترقیاتی کوشش ہے، جس پر دو خودمختار ممالک نے اتفاق کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔