سری لنکا نے سیکنڈ لاسٹ گیند پر انگلش مزاحمت کچل دی

سری لنکا نے انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی


Sports Desk June 25, 2014
ٹیسٹ سیریز جیتنے سے تاریخ رقم، سنچری میکر معین علی ایک اینڈ پر ڈٹے رہے۔ فوٹو: رائٹرز

سری لنکا نے سیکنڈ لاسٹ گیند پر انگلینڈ کی مزاحمت کچل دی،اینڈرسن آخر میں ہمت ہار گئے، معین علی کی اولین ٹیسٹ سنچری پر پانی پھر گیا۔

سری لنکا نے 100 رنز سے میدان مارکر انگلش سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کی نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے آخری دن کھیل کا آغاز 57 رنز پانچ وکٹ سے کیا، ساتویں نمبر پر معین علی ڈٹ گئے، جب نویں کھلاڑی اسٹورٹ براڈ آئوٹ ہوئے تو سری لنکا کوفتح کیلیے صرف ایک وکٹ درکار تھی،معین اور جیمز اینڈرسن کو میچ بچانے کیلیے پورے 10 اوورز تک ڈٹے رہنا تھا، دونوں نے اس مشن امپاسیبل کو انجام دینا شروع کیا اور سری لنکا کی بھرپور کوشش کے باوجود میچ کو آخری اوور میں کھینچ لائے۔

شمندا ایرنگا کے اس اوور میں جیمز اینڈرسن کے دفاع پر انگلش کرائوڈ خوب تالیاں بجاکر داد دیتا رہا مگر جب وہ بغیر کوئی رن بنائے ہیرو کا درجہ حاصل کرنے کے بالکل قریب پہنچ گئے تو ہمت جواب دے گئی، ایرنگا کی شارٹ بال کے آگے بیٹ گھمانے کا نتیجہ بیک ورڈ اسکوائر پر ہیراتھ کے ہاتھوں کیچ ہونے کی صورت میں برداشت کرنا پڑا، اس موقع پر اینڈرسن اور ہیراتھ کی بے بسی اور سری لنکن ٹیم کی خوشی دیدنی تھی۔ معین 108 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں