ورلڈ کپ سے ٹیم کا اخراج، انضمام الحق کی سلیکشن کمیٹی پر تنقید

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 20 جون 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب ڈیسک)

(فوٹو: ایکسپریس ویب ڈیسک)

  کراچی:  سابق قومی کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ابتدائی راؤنڈ سے اخراج پر سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجودہ سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں اسپیشلائزڈ مڈل آرڈر بیٹسمین کی کمی شدت سے محسوس کی گئی، جو ٹیم  کے شوپیس ایونٹ کے جلد اخراج کی وجہ بنا، یقینی طورپر یہ کوئی ٹیم چننے کا انداز نہیں ہوتا، نمبر ون سے نمبر 5 تک تمام اوپنرز منتخب کر لیے گئے تھے، یہ شرمناک ہے کہ ہم مڈل آرڈر میں کسی مستند بیٹر کو تلاش نہیں کر پائے۔

انھوں نے پاکستانی ٹیم کی ایشیا کپ میں مایوس کن پرفارمنس کا بھی حوالہ دیا، انھوں نے کہا کہ ہم علاقائی ایونٹ میں بھی غیرتسلی بخش رہے تھے، جہاں ہم فائنل تک رسائی میں ناکام رہے تھے، ورلڈ کپ میں جانے سے قبل ہم 6 باہمی سیریز میں سے صرف ایک جیت پائے تھے.ہماری جدوجہد ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہی محدود نہیں تھی.ہم ایشیا کپ میں بھی اسی طرح مسائل سے دوچار رہے.ہم نے ٹیم کو بطور یونٹ پرفارم کرتے نہیں دیکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔