پختونخوا اہم شخصیات کی گرڈاسٹیشنز میں مداخلت پر مقدمے کیلیے وزیر داخلہ کو خط

اہم شخصیات گرڈ اسٹیشنز پر مظاہروں کی قیادت کر رہی ہیں، لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے، خط


ویب ڈیسک June 20, 2024
(فوٹو: فائل)

پختونخوا میں اہم شخصیات کی گرڈ اسٹیشنز میں مداخلت پر مقدمہ درج کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کے پی کا لوڈ شیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق


وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے خیبر پختونخوا میں گرڈاسٹیشنز پر پیش آنے والے واقعات پر مدد مانگ طلب کرلی ہے۔




یہ خبر بھی پڑھیں: ڈی آئی خان : وزیراعلیٰ نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی


خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ذمے دار اہم شخصیات گرڈ اسٹیشنز کے احاطے میں مظاہروں کی قیادت کر رہی ہیں۔ بجلی بندش کی وجہ سے ایسے واقعات مردان، چارسدہ، ٹانک، بنوں اور پشاور میں پیش آرہے ہیں جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی اورمیئرزگرڈ اسٹیشنز پر عملے کو بجلی بحالی کے لیے غیرقانونی احکامات دے رہے ہیں۔


مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی نے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی


خط کے مطابق پولیس ذمے داروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سے بھی گریز کر رہی ہے۔ اسی طرح دوسرے اضلاع میں بھی لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے کے ترغیب دی جا رہی ہے۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کے پی کے میں گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کی ہدایت کی جائے اور سکیورٹی اداروں کو غیر متعلقہ افراد کوگرڈ اسٹیشنز کے اندر داخل ہونے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔


یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا پولیس کا گرڈ اسٹیشنز میں گھسنے والوں پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ


وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا کہ پولیس کوبجلی غیرقانونی طریقے سے بحال کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیاجائے اور ساتھ ہی غیر متعلقہ افراد کو گرڈ اسٹیشنز میں داخل ہونے سے بھی روکا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پیسکو اتھارٹی کی طرف سے گرڈ اسٹیشنز میں زبردستی گھسنے والے نامزد افراد کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں