سپریم کورٹ میں تقرر کیے گئے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

الوداعی تقریب میں دونوں ججز کو گلدستہ پیش کرکے رخصت کیا گیا


ویب ڈیسک June 20, 2024
رسمی الوداعی تقریب ہائی کورٹ کے ججز لاونج میں منعقد کی گئی (فوٹو: اسکرین گریب)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرر کے بعد الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب ہائی کورٹ کے ججز لاونج میں منعقد کی گئی، جس میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم سمیت لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر تعینات تمام ججز نے شرکت کی۔


لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز پر فرائض انجام دینے والے ججز بذریعہ ویڈیو لنک الوداعی تقریب میں شریک تھے۔ رسمی الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو گلدستہ پیش کرکے رخصت کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں