آئی ایس آئی سے متعلق جج کے خطوط سپریم کورٹ بھجوانے کا حکم

آر پی او سرگودھا ،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری


ویب ڈیسک June 20, 2024
آر پی او سرگودھا ،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے آئی ایس آئی کے آفیسر کی جانب سے سرگودھا کے جج کو فون کرنے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے آر پی او سرگودھا ،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایجنسی کی ہراسانی کیخلاف جج کا خط؛ آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں پیش

عدالت نے 27جون تک فریقین سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں