اداکاروں کے نوابوں کی طرح کے شوق ہوتے ہیں نواز الدین صدیقی
کچھ اداکاروں کی 5 وینیٹی وینز ہیں، یہ پاگل پن ہے، نواز الدین
بالی ووڈ اداکارنواز الدین صدیقی نے اداکاروں کے ساتھ غیر ضروری اشیا اور اور اسٹاف کو پاگل پن قرار دے دیا۔
اداکار نواز الدین صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ اداکاروں کے پاس 5 وینیٹی وینز ہیں۔ ایک کھانے کی ، ایک میک اپ کی ایک جم کی۔۔ میرے نزدیک یہ پاگل پن ہے۔ فلموں کی شوٹنگ کے دوران کچھ اداکار نہ صرف نخرے دکھاتے ہیں بلکہ غیرضروری اور پر آسائش چیزوں کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔
نواز الدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں کی جانب سے غیر ضروری مطالبات کے باعث پروڈکشن کا خرچا بڑھ جاتا ہے جو غلط ہے۔ یہ پیسہ فلم کے اوپر لگنا چاہئیے۔ جو ان نوابوں کے شوق ہیں وہ تو فلم میں دکھائے جانے والے نوابوں کے بھی نہیں ہوتے۔ کچھ اداکار غیرضروری ہجوم ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ مجھے یہ تام جھام پسند نہیں۔