عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر لاہور سے اغوا

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور: سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر غلام شبیر کو اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق غلام شبیر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں بیٹے بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا، غلام شبیر شہباز گل کے بڑے بھائی بھی ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق غلام شبیر کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے گھر سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغواء کیا، غلام شبیر رات گئے اپنے گھر خیابان امین سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔