عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر لاہور سے اغوا

غلام شبیر شہباز گل کے بڑے بھائی بھی ہیں، پولیس


ویب ڈیسک June 20, 2024
فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر غلام شبیر کو اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق غلام شبیر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں بیٹے بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا، غلام شبیر شہباز گل کے بڑے بھائی بھی ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق غلام شبیر کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے گھر سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغواء کیا، غلام شبیر رات گئے اپنے گھر خیابان امین سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |