دیپالپور؛ قاری نے طالب علم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا

دیپالپور: قاری نے اپنے طالب علم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

قلعہ سوندھا سنگھ میں قاری اکرام نے اپنے کم سن طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم قلعہ سوندھا سنگھ مسجد میں بچوں کو قرآن حفظ کرنے کی تعلیم دیتا ہے، جس نے کم سن بچے کو اپنی رہائش گاہ مسجد کے حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی درندگی کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔