دیپالپور قاری نے طالب علم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا

ملزم قاری اکرام قلعہ سوندھا سنگھ مسجد میں بچوں کو قرآن حفظ کرنے کی تعلیم دیتا ہے


ویب ڈیسک June 20, 2024
تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

قاری نے اپنے طالب علم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


قلعہ سوندھا سنگھ میں قاری اکرام نے اپنے کم سن طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم قلعہ سوندھا سنگھ مسجد میں بچوں کو قرآن حفظ کرنے کی تعلیم دیتا ہے، جس نے کم سن بچے کو اپنی رہائش گاہ مسجد کے حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی درندگی کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں